• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد اور گلگت بلتستان کے مستقل رہائشیوں کو صحت کارڈ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور گلگت بلتستان کے مستقل رہائشیوں کو صحت کارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سے اسلام آباد کے تقریبا دو لاکھ اٹھاون ہزار اور گلگت بلتستان کے تقریباً 328000 ہزار خاندان مستفید ہو سکیں گے ، یہ فیصلہ نیشنل سٹیئرنگ کمیٹی صحت سہولت پروگرام کے اجلاس میں ہوا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کررہے ہیں ، وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد اجلاس میں ویڈیو کال کے ذریعےشریک ہوئیں ،اجلاس میں وفاقی سیکرٹری ہیلتھ عامر اشرف خواجہ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نبیل اعون اور چیف ایگزیکٹو آفیسر صحت سہولت پروگرام بھی شریک ہوئے، اجلاس میں صحت سہولت پروگرام کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیاگیا۔

تازہ ترین