• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ، مفتی کفایت ﷲ کو جیل سے رہا کرنے کاحکم

مانسہرہ( نمائندہ جنگ)پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آ باد بنچ نے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مفتی کفایت اللہ کی 3ایم پی او تحت گر فتاری کیخلاف رٹ پٹیشن منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کے احکامات جاری کردیے ۔ ایک ماہ قبل پولیس تھانہ سٹی اور پولیس تھانہ بفہ نےمفتی کفایت اللہ کو انکی رہائش گاہ سے 3 ایم پی او کےتحت گرفتار کر کے ہری پور جیل منتقل کیا تھا جمعیت کے رہنما کی گر فتار ی کومحمد بلال ایڈوکیٹ کی وساطت سے ہائی کورٹ ایبٹ آباد بنچ میں چیلنج کیا گیا ، رٹ میں اس گرفتاری کو غیر آئینی غیر قانونی اور انسانی حقوق کے خلاف قراردینے کی استدعا کی گئی ۔ عدالت عالیہ کے ڈویژن بنچ نے ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ سے جواب طلب کیا۔ فاضل بنچ نے رٹ پر سماعت کے دوران وکلاء کے دلائل سننے کے بعد 3 ایم پی او کے تحت مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کو کالعدم قرار دے کر ان کی رہائی کے ا حکامات جاری کردیے ۔

تازہ ترین