لاہور (خالد محمود خالد)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی طرف سے وزیراعظم نریندر مودی کی تعلیمی قابلیت کے پارے میں اٹھائے گئے سوالات کے بعدسنٹرل انفارمیشن کمیشن کی طرف سے جاری کی گئی ہدایات کی روشنی میں گجرات یونیورسٹی نے وزیراعظم مودی کی اسناد کی ایم اے کی تفصیلات عام کر دی ہیں جن کے مطابق نریندر داموداس مودی نے 1983ء میں800میں سے499نمبر حاصل کر کے ایم اے پولیٹیکل سائنس کا امتحان فرسٹ کلاس میں پاس کیا اور مجموعی طور پر 62.3فی صد نمبر سکور کئے۔کمیشن نے گجرات یونیورسٹی کے ساتھ ساتھ دہلی یونیورسٹی کو بھی ہدایات دی تھیں کہ مودی کی بی اے کی ڈگری کی تفصیلات بھی عام کی جائیں اور وزیراعلیٰ نئی دہلی کو بھی اس بارے میں مکمل معلومات فراہم کی جائیں۔تاہم وائس چانسلر پٹیل کا کہنا ہے کہ قانون کے تحت یونیورسٹی اسکی پابند نہیں کہ کسی بھی طالب علم کی اسناد کی تفصیلات مذکورہ طالب علم کی طرف سے درخواست نہ دینے کی صورت میں منظر عام پر لائے جب کہ 20سال سے زائد کا ریکارڈ بھی یونیورسٹی کے پاس موجود نہیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ مودی نے ایم اے کا امتحان پرائیویٹ طور پر دیا اور پہلے سال انہوں نے 400میں سے 237اور دوسرے سال262نمبر حاصل کئے۔