• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرفان آج بھی میرے گھر میں زندہ ہے: اہلیہ ستاپا سکدر

گزشتہ سال اس دُنیا سے رخصت ہوجانے والے بالی ووڈ اداکار عرفان خان کی اہلیہ ستاپا سکدر نے کہا ہے کہ وہ محسوس کرسکتی ہیں کہ اُن کے شوہر آج بھی اُن کے گھر میں زندہ ہیں۔

عرفان خان کی پہلی برسی کے موقع پر اُن کی اہلیہ ستاپا سکدر نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ’عرفان خان ایک خوشبو کی طرح ہیں جو ہر وقت اُن کے گھر میں رہتی ہے۔‘

ستاپا سکدر نے کہا کہ ’جو کوئی بھی میرے گھر آتا ہے وہ عرفان خان کو زندہ محسوس کرتا ہے کیونکہ اُن کی خوشبو ہر ایک کو محسوس ہوتی ہے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’عرفان کی موت نے مجھے سکھایا کہ اس دُنیا میں آنے والے شخص کو ایک نہ ایک دن یہاں رخصت ہوکر چلے جانا ہے۔‘

اداکار کی اہلیہ نے کہا کہ ’میں ہر دن عرفان کو یاد کرکے روتی ہوں لیکن مجھے میرے شوہر کی موت نے بہت مضبوط خاتون بھی بنادیا ہے۔‘

ستاپا سکدر نے مزید کہا کہ ’عرفان کی موت نے مجھے مزید چوکس اور ہر وقت آگاہ رہنے والی خاتون بنادیا ہے۔‘

خیال رہے کہ گزشتہ سال 29 اپریل کو ورسٹائل اداکار عرفان خان 53 سال کی عمر میں کولون انفیکشن کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ عرفان خان کے لواحقین میں اہلیہ اور دو بیٹے ایان اور بابیل شامل ہیں۔

عرفان خان کے انتقال کے بعد سے اُن کی اہلیہ اور بیٹا بابیل خان سوشل میڈیا پر اُن کی حسین یادیں شیئر کرتے نظر آتے ہیں۔

وہ عرفان خان کی ان دیکھی یادوں کو مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں جنہیں دیکھ کر مداح ناصرف خوش ہوتے ہیں بلکہ اداکار کے لیے دُعا بھی کرتے ہیں۔

تازہ ترین