• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیہا ککڑ کے سابق دوست ہیمانش نے قطع تعلق کے حوالے خاموشی توڑدی

بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کے سابق بوائے فرینڈ ہیمانش کوہلی کے درمیان 2018 میں قطع تعلق ہوگیا تھا، جس کے بعد نیہا نے گزشتہ برس روہن پریت سنگھ سے شادی کرلی، اور اب اکثر دونوں اپنی رومانوی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں۔ 

قطع تعلق کے حوالے سے نیہا کے ٹی وی شوز میں رونے اور انسٹاگرام پر اپنے محسوسات کے اظہار کرنے کے معاملے کو کافی وسیع پیمانے پر کور کیا گیا۔

تاہم دوسری جانب  ہیمانش کوہلی اس سارے معاملے پر بالکل خاموش رہے اور انھوں نے ایک لفظ بھی نہ کہا۔ تاہم اب کافی عرصے بعد انھوں نے اپنی خاموشی توڑی دی اور ایک حالیہ انٹرویو میں اس معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے وجہ بتائی کہ انھوں نے اس سے قبل کوئی بات کیوں نہیں کی۔ 

ہیمانش کوہلی نے کہا کہ یہ میرا قطع تعلق تھا، تو پھر میں دنیا کو اپنے گھر میں ہونے والے معاملے کے بارے میں کیوں بتائوں؟ اور اس معاملے میں کسی دوسرے سے کیا تعلق ہے؟ 

اس سوال پر کہ میڈیا میں اس حوالے سے ہونے والی باتوں نے انھیں کتنا متاثر کیا؟ ہیمانش نے کہا کہ کچھ چیزیں اسی طرح ہوتی ہیں جیسا کہ اسے ہونا ہوتا ہے۔



انکا کہنا تھا کہ وہ برے آدمی نہیں ہیں۔ نہ ہی میں نیہا کو اسکا الزام دیتا ہوں۔ وہ آگے بڑھ گئی اور اب خوش ہے، اور میں اسکی خوشی پر خوش ہوں، اور اپنے لیے بھی خوش ہوں۔ 

میں اپنے خوابوں میں زندگی گزار رہا ہوں۔ پیسے کمارہا ہوں اور فلم بینوں کو تفریح فراہم کررہا ہوں، لیکن کچھ لوگ ہیں جو اب بھی 2018 میں پھنسے ہوئے ہیں، جبکہ ہم آج 2021 میں رہ رہے ہیں۔

تازہ ترین