پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے مریم اورنگزیب سے سوال کیا کہ پولنگ اسٹیشن کے باہر موجود سعید غنی اصل نتائج سے ناواقف اور اسلام آباد میں بیٹھی مریم اورنگزیب ایک ووٹ سے واقف۔ کیسے؟
ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ آپ کا ڈسکہ والا کھیل یہاں نہیں چلے گا یہ بھٹو کے جیالے ہیں، کرائے کے رکھوالے نہیں۔
انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے ڈسکہ میں بھی یہ ہی کیا تھا اور یہاں بھی کہ جس پولنگ اسٹیشن سے ہار رہے ہو وہاں سے اُن کا پولنگ ایجنٹ بغیر نتیجہ لیے غائب ہوجائے اور سارا الزام الیکشن کمیشن پر ڈال دے۔
رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ شاید یہ بھول گئے اس دفعہ ان کا مقابلہ حقیقی جمہوری پارٹی سے ہے۔