• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

‏ ‏پی پی پی نے ایک نشست کیلئے نظام کو یرغمال بنایا: فواد چوہدری


وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ایک نشست کے لیے نظام کو یرغمال بنایا، اس سےالیکشن اصلاحات کی ضرورت کا احساس شدت سے محسوس ہوا۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ایک بار پھر اپوزیشن سے کہتا ہوں وزیراعظم عمران خان کی تجاویز پر غور کریں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ووٹنگ کی شرح سے اندازہ ہوتا ہے عوام کا انتخابی عمل سے اعتبار ختم ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249  کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے قادر مندوخیل جیت چکے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل دوسرے نمبر پر رہے۔

تازہ ترین