پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ کراچی میں کورونا وائرس بڑھنے کا ذمہ دار الیکشن کمیشن ہے کیونکہ الیکشن کمیشن نے جلسے جلوس ریلی کی اجازت دی۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نا اہل ہے، شفاف الیکشن نہیں کرواسکے۔
خرم شیر زمان نے کہا کہ تمام سروے میں پاکستان تحریک انصاف جیت رہی تھی۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے کیمپس میں ساڑھے سترہ ہزار لوگوں نے معلومات لیں لیکن ہمیں ساڑھے سترہ ہزار ووٹ بھی نہیں ملے کیونکہ ہمارے لوگوں کو فارم پینتالیس نہیں دیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا بیان حیران کن ہے، پی پی کی کامیابی سے ظاہر ہے کہ الیکشن فکس ہے۔
خرم شیر زمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے غیر جانبداری کا مظاہرہ نہیں کیا، الیکشن کمیشن کا آڈٹ کرایا جائے کتنی جائدادیں ہیں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں رزلٹ کو تبدیل کیا گیا، ہم اس الیکشن کو چیلنج کریں گے۔