• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینما میں عرفان خان کا خلا کبھی پُر نہیں ہوگا: عدنان صدیقی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ بھارت کے لیجنڈری اداکار عرفان کی موت کے ایک سال بعد بھی سینما میں ان کا خلا پُر نہیں ہوا۔

عدنان صدیقی نے عرفان خان کو یاد کرتے ہوئے ایک تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی زینت بنائی۔

انہوں لکھا کہ ایک شاندار اداکار اور اس سے بھی بڑھ کر حساس انسان تھے عرفان بھائی۔

عدنان صدیقی نے کہا کہ میں نے کچھ اچھا ضرور کیا ہوگا اسی کے صلے میں مجھے آپ کو پیشہ ورانہ اور ذاتی طور پر جاننے کا موقع ملا۔


انہوں نے کہا کہ سینما انڈسٹری میں ایک سال گزر جانے کے بعد بھی عرفان خان کا خلا پورا نہیں ہوسکا ہے۔

تازہ ترین