صادق آباد(نمائندہ جنگ)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پوری قوم حکومت کیخلاف متحد ہو چکی ہے، حکمرانوں کی کرپشن اور لوٹ کھسوٹ سامنے آچکی ہے ،پاناما لیکس نےحکمرانوں کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا ہے ، وزیراعظم نوازشریف فوری طور پر مستعفی ہو جائیں، تحریک انصاف ملک سے کرپشن ‘لوٹ کھسوٹ اور ظلم و جبر کے نظام کے خاتمہ کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، ملک میں حقیقی تبدیلی آکر رہے گی اور حکمرانوں کو اب گھر جانا ہو گا،ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روزڈیرہ اظہار خان احمدپورلمہ میں پارٹی عہدیداروں‘ رہنماؤں اور خواتین ونگ کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شاہ محمود قریشی نے کہاکہ سندھ میں پی ٹی آئی کے قافلہ کو بھرپور پذیرائی ملی ہے، انھوں نے کہاکہ اگر وزیراعظم نے استعفیٰ نہ دیا تو پھر پی ٹی آئی ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کر دے گی، پنجاب میں بھی کرپشن کیخلاف لانگ مارچ شروع کیاجارہا ہے ، اس موقع پر مرکزی رہنما رانا مسعود مجید ‘سابق وفاقی وزیر چوہدری ظفر وڑائچ‘ مخدوم زین قریشی ‘محمدامین اکبر‘ سمیرا ناز ترین‘ رفعت پروین‘سمیر ا یوسف‘یاسمین عارف و دیگر بھی موجود تھے ۔