• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


قدرت نے اس دُنیا میں ایسے حیرت انگیز پرندے پیدا کیے ہیں جو اپنی منفرد صلاحیتوں کی وجہ سے ایک خاص پہچان رکھتے ہیں، آج ہم ایک ایسے ہی پرندے کی بات کریں گے جسے امریکا کا  ’مشین گن پرندہ‘ کہا جاتا ہے۔

یہ پرندہ ووڈ پیکر کی ایک قسم ہے جس کی آواز اس قدر تیز اور خوفناک ہے کہ لوگوں نے اس پرندے کو ’مشین گن وڈپیکر‘ کہنا شروع کردیا ہے۔

’مشین گن وڈپیکر‘ وسطی و شمالی امریکا، کیمن اور کیوبا جزائر میں پائے جاتے ہیں، یہ پرندہ جب اپنی چونچ دھاتی شے پر مارتا ہے تو ایک تیز اور خوفناک آواز پیدا ہوتی ہے جو دور دراز کے علاقوں میں بھی سُنائی دیتی ہے۔

یہ پرندے اپنی مضبوط اور خطرناک چونچ کی مدد سے ڈش اینٹینا، گھروں کے شیشے، چمنی کے دھاتی ڈھکنوں اور دیگر دھاتی اشیاء کو بھی متاثر کرتے ہیں۔

اس پرندے کا شور اس قدر ناقابلِ برداشت ہوتا ہے کہ انسان انہیں اپنے علاقے سے بھگانے کے لیے مختلف طریقے اپناتے ہیں۔

تازہ ترین