وفاقی وزارتِ صحت نے ملک بھر میں گزشتہ ماہ (اپریل میں) کورونا وائرس سے متاثرہ بچوں کے اعداد و شمار جا ری کر دیئے۔
وفاقی وزارتِ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں اپریل میں 1 سے 10 سال تک کی 1 ہزار 424 بچیاں جبکہ 11 سے 20 سال تک کی 5 ہزار 205 لڑکیاں کورونا وائرس سے متاثر ہوئیں۔
گزشتہ ماہ 1 سے 10 سال تک کے 1 ہزار 891 بچے، 11 سے 20 سال تک کے 6 ہزار 957 لڑکے اس موذی وائرس کا شکار ہوئے۔
ماہِ اپریل میں ملک بھر میں کورونا وائرس سے 1 سے 10 سال تک کے 6 بچے اور بچیاں جبکہ 11 سے 20 سال تک کے 13 لڑکے اور لڑکیوں کا انتقال ہوا۔
ملک بھر میں اب تک 1 سے 10 سال تک کی 10 ہزار 36 بچیاں، 11 سے 20 سال تک کی 28 ہزار 496 بچیاں کورونا وائرس سے متاثر ہو چکی ہیں۔
وفاقی وزارتِ صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک میں اب تک 1 سے 10 سال تک کے 14 ہزار 500 بچے، جبکہ 11 سے 20 سال تک کے 40 ہزار 670 لڑکے کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔