• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم ہمیشہ فرنٹ لائن ورکرز کی مقروض رہے گی: عدنان صدیقی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار عدنان صدیقی نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر فرنٹ لائن ورکرز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

عدنان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فرنٹ لائن ورکرز کو عالمی وبا کے باعث ملک میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتھک جدوجہد کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

عدنان صدیقی نے فرنٹ لائن ورکرز کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس لیبر ڈے پر میں پاکستان کے فرنٹ لائن ورکرز کو سلام پیش کرتا ہوں جو وبائی مرض کورونا وائرس کے آغاز سے قیمتی جانوں کو بچانے کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’یہ قوم آپ کی ہمیشہ مقروض رہے گی۔‘

خیال رہے کہ یکم مئی کو دنیا بھر میں مزدوروں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس دن قوموں کی ترقی وکامرانی کے لیے مزدوروں کی بہادری اور محنت کو خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے۔ 

تازہ ترین