امیرِ جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے بھی عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوالی۔
سراج الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ کورونا ویکسین لگوا رہے ہیں۔
ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے سراج الحق نے بتایا کہ اُنہوں نے لاہور کے ایکسپو سینٹر میں ویکسین لگوالی۔
سراج الحق نے کہا کہ لاہور کے ایکسپو سینٹر میں بہت اچھے اقدامات ہیں۔
اُنہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنے قریبی ویکسینیشن سینٹر سے کورونا ویکسین لگوائی۔
سراج الحق نے مزید کہا کہ وبا کے دوران لازمی طور پر احتیاط کریں کیونکہ احتیاط علاج سے بہتر ہے۔