• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

 سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مزید 1048 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وبا سے مزید 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ 

سعودی وزارت صحت کے مطابق مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 18 ہزار 411 ہوگئی ہے۔ 

وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1048 افراد میں کورونا کے مزید کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 11 افراد جان سے چلے گئے۔

وزارت صحت کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہزار 968 ہوگئی۔

وزارت صحت کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 964 مریض صحتیاب ہوگئے جس کے بعد یہاں صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 1544 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین