سکھر (بیورورپورٹ ) مختلف علاقوں میں شدید مٹی کے طوفان کی وجہ بجلی کا نظام متاثر، متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے محکمہ سیپکو کا ٹیکنیکل عملہ بجلی کی بحالی کے کام میں مصروف ہے ترجمان سیپکو سکھر امیر احمد بلوچ کے مطابق مٹی کے طوفان اور بارش کے باعث مختلف علاقوں میں ٹریپنگ کے باعث 38 فیڈرز سے صارفین کو بجلی کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے۔