لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان سابق وزیر اطلاعات اور مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکڑانک ووٹنگ مشین کا نیا شگوفہ چھوڑ کر عمران صاحب الیکشن چوری کانیا منصوبہ تیار کررہے ہیں، آپ جیسے ووٹ چور کے مسلط ہوتے ہوئے الیکشن اصلاحات نہیں ہو سکتیں۔
گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کوجواب دیتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگ زیب نے کہاکہ ڈسکہ میں الیکشن کمیشن کا عملہ چوری کرنے والے الیکشن اصلاحات پہ لیکچر نہ دیں جہاں ایک حکم پر آرٹی ایس بیٹھ جاتاہے، وہاں الیکڑانک مشین بے چاری کیا کرے گی؟
انہوں نے سوال کیا کہ آرٹی ایس بٹھا کر ووٹ چوری سے قوم پر مسلط ہونے والے الیکڑانک ووٹنگ مشین کانام کس منہ سے لے رہے ہیں؟جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل ممالک میں بھی یہ تجربہ ناکام رہا ہے۔