• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، کورونا شدید، ریکارڈ 4 لاکھ کیسز، 3523 اموات



نئی دہلی(جنگ نیوز)بھارت میں کورونا کی شدت شدید تر ہوگئی، ریکارڈ 4 لاکھ کیسز، 3523 اموات رپورٹ،وائرس سےایک اور صحافی اور اداکار بھی چل بسے،برازیل میں گزشتہ ماہ 82ہزارسے زائد افراد جان سے گئے۔ تفصیلات کےمطابق بھارت میں کورونا کے کیسز میں آئے روز اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اورگزشتہ روز پڑوسی ملک میں ریکارڈ 4لاکھ 1993 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 3523 اموات بھی رپورٹ ہوئیںجس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد2 لاکھ 11ہزار سے زائد ہوگئیں،کورونا سےبھارت کے انٹرنیشنل باڈی بلڈر جگدیش لاڈ ، نامور بھارتی اداکار اور ریٹائرڈ میجر بکرم جیت کنور پال،بھارتی صحافی اور سینئر اینکر روہت سردانا بھی چل بسےہیں۔دوسری جانب برازیل میں گزشتہ ماہ اپریل میں 82ہزار 266اموات ریکارڈ کی گئیں۔علاوہ ازیں دنیا بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 15کروڑ 13لاکھ تک پہنچ گئی ہے جبکہ 31لاکھ 82 ہزار سے زائد مریض زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

تازہ ترین