• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان 15 ،خانیوال20،بہاولپور میں 307 بھٹہ مزدور خاندانوںمیں خدمت کارتقسیم

ملتان  ،خانیوال،بہاولپور،لودھراں،لیہ( سٹاف رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر یوم مئی کے موقع پر ملتان  خانیوال ،بہاول پور لودھراں،لیہ کے بھٹہ مزدوروں کو حقوق کی فراہمی کے لئے خدمت کارڈز کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ۔ملتان میں ضلعی حکومت اور محکمہ لیبر کے زیر اہتمام افتتاحی تقریب رضا ہال میں  ہوئی جس کی صدارت ڈسٹرکٹ آفیسر کوآرڈی نیشن زاہد اکرام نے کی جبکہ مسلم لیگی رہنما ،بلال بٹ ،ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ چوہدری عبدالغفور اور ای ڈی او ایجوکیشن اشفاق گجر بھی اس موقع پر موجود تھے  ۔ڈسٹرکٹ آفیسر کوارڈی نیشن زاہد اکرام نے ابتدائی طور پر 15بھٹہ مزدور خاندانوں میں وزیر اعلی خدمت کارڈز تقسیم کئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر کوآرڈی نیشن زاہد اکرام نے کہا کہ  خدمت کارڈز کے ذریعے ہر خاندان کو ماہانہ 2ہزار روپے نقد مالی امداد ،بچوں کو کتابیں،یونیفارم اور دیگر اخراجات ادا کر نے کی سہولت حاصل ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ضلع ملتان میں محکمہ لیبر کی جانب سے 1680بھٹہ مزدور رجسٹرڈ کئے گئے ہیں جن میں سے 1080کی باقاعدہ تصدیق ہوچکی ہے ۔بہاولپورمیں  ضلع کے 307 بھٹہ مزدورخاندانوں کے 1601بچوں کو سکول داخل کروانے پر خدمت کارڈز کااجراءکیا گیا جس کی افتتاحی تقریب  کمشنر آفس بہاول پور کے کمیٹی روم میں ہوئی۔ تقریب میں صوبائی وزیر امداد باہمی ملک محمد اقبال چنڑ، اراکین صوبائی اسمبلی خالد ججہ، شعیب اویسی، فوزیہ ایوب قریشی، خالد وارن، ایم این اے بیگم پروین مسعودبھٹی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر ڈاکٹر احتشام انور مہار، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر رائے عبدالحفیظ بھٹی اور میاں شاہد اقبال شریک تھے۔لودھراں میں رکن صوبائی اسمبلی جہانگیرسلطان بھٹہ  کی زیر صدارت تقریب ہوئی مہمانِ خصوصی ایڈیشنل کلکٹر ڈاکٹر جاوید قمر تھے بھٹہ مزدوروں میں وزیر اعلیٰ خدمت کارڈ تقسیم کئے گئےلیہ میں ایم پی ائے چوہدری اشفاق احمد نے خدمت کارڈ فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں 1500سے زائد خدمت کارڈ کی فراہمی کاعمل جارہی ہے۔ تمام بھٹہ مزدورں کا جامع سروئے کر کے انہیں خدمت کارڈ فراہم کیے جارہے ہیں اور دوسرئے مرحلے میں 328بھٹہ مزدورں کو خدمت کارڈ فراہم کیے جارہے ہیں ضلع خانیوال میں ڈی سی او خالد محمو نے ایم پی اے نشاط احمد خان ڈاہاکے ہمراہ ڈسٹرکٹ جناح لائبریری میں خدمت کارڈز کا باقاعدہ اجراء کیا ۔ڈی او لیبر نوید احمد نے بتایاکہ ضلع خانیوال میں بھٹہ مزدوروں کے 13ہزار بچوں کیلئے خدمت کارڈز جاری کیے جائیں گےتاہم 20بھٹہ مزدوروں کو  خدمت کارڈز دئیے گئے۔
تازہ ترین