دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کی تیسری لہر کے دوران مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ساڑھے 7 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وباء سے 12 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 کروڑ 28 لاکھ 25 ہزار 171 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 32 لاکھ 6 ہزار 803 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 95 لاکھ 7 ہزار 34 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 11 ہزار 896 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 13 کروڑ 1 لاکھ 11 ہزار 334 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 90 ہزار 704 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 31 لاکھ 46 ہزار 8 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے امریکا میں 67 لاکھ 77 ہزار 377 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 9 ہزار 543 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 57 لاکھ 77 ہزار 927 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ایک بار پھر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 2 لاکھ 15 ہزار 542 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 1 کروڑ 95 لاکھ 57 ہزار 457 مریض سامنے آ چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل پھر تیسرے نمبر پر آ گیا ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 4 لاکھ 6 ہزار 565 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 47 لاکھ 25 ہزار 975 ہو گئی۔
فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 4 ہزار 706 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 56 لاکھ 42 ہزار 359 رپورٹ ہوئے ہیں۔
ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 40 ہزار 504 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 48 لاکھ 49 ہزار 408 ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 10 ہزار 520 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 48 لاکھ 14 ہزار 558 ہو چکی ہے۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 524 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 44 لاکھ 18 ہزار 530 ہو چکی ہے۔
اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 21 ہزار 33 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 40 لاکھ 35 ہزار 617 ہو گئے۔
اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 78 ہزار 216 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 35 لاکھ 24 ہزار 77 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 83 ہزار 702 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 34 لاکھ 12 ہزار 373 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سعودی عرب اسی فہرست میں 42 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 968 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 18 ہزار 411 تک جا پہنچی ہے۔
1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 96 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 90 ہزار 686 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔
کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان بھر میں مریضوں اور اموات میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 414 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 113 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 5 ہزار 193 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 10 فیصد ہو گئی۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 18 ہزار 70 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 29 ہزار 933 ہو چکی ہے۔
24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 45 ہزار 275 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 18 لاکھ 82 ہزار 141 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 89 ہزار 661 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 448 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 7 لاکھ 22 ہزار 202 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔