• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان بزدار کا رات گئے لاہور کا بغیر پروٹوکول دورہ


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رات گئے لاہور شہر کا بغیر پروٹوکول دورہ کیا، انہوں نے لاک ڈاؤن کی صورتحال پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے تاجر برادری کا شکریہ ادا کیا، تاہم صفائی کی خراب صورت حال پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حکام کی سرزنش کی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا رات گئے لاہور شہر کا دورہ، جیل روڈ ، فیروز پور روڈ، گلبرگ، گارڈن ٹاؤن ، ماڈل ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں لاک ڈاؤن کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے بھرپور تعاون پر تاجر برادری سے اظہار تشکر کیا اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے پر انتظامیہ، پولیس،فوج اور رینجرز کی کارکردگی کو سراہا ۔

ان کاکہناتھاکہ لاک ڈاؤن شہریوں کے تحفظ کیلئے ہے، شہری مزید پابندیوں سے بچنا چاہتے ہیں تو حکومتی ہدایات پر 100 فیصد عمل کریں ۔

عثمان بزدار نے صفائی کی خراب صورتحال پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حکام کی سرزنش کی اور صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ نے گوجرانوالہ میں ڈور پھرنے سے شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی رپورٹ طلب کرتےہوئے غفلت کے ذمے داروں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم بھی دیا۔

تازہ ترین