سیالکوٹ میں وزیرِاعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر سے تلخ کلامی کے معاملے پر اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف نے اپنا ردِ عمل دے دیا۔
معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سونیا صدف نے کہا کہ ہم روزانہ ذلیل خوار ہوتے ہیں، یہ بات کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔
سونیا صدف نے کہا کہ اگر ایک پھل خراب بھی ہوگیا تو یہ غلطی بھی ہوسکتی ہے۔