• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: ریاستی الیکشن نتائج پر جشن، کورونا پابندیاں ہوا میں اڑادیں

بھارت میں ریاستی اسمبلیوں کے نتائج پر لوگوں نے جشن منایا اور ایسا کرتے ہوئے کورونا پابندیوں کو ہوا میں اڑا دیا۔ 

مغربی بنگال اور تامل ناڈو میں سماجی فاصلے کے بغیر اور  بنا ماسک کے لوگ سڑکوں پر رقص کرتے رہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق  بھارت کی 5 ریاستی اسمبلیوں کے ووٹوں کی گنتی آج رات تک جاری رہے گی۔


بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی الیکشن کمیشن نے کورونا وائرس کے باعث جیت کے جشن پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔

تازہ ترین