• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے سندھ کے بھی 13 افسران کے بین الصوبائی تبادلے

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے سندھ کے 13 افسران کے روٹیشن پالیسی کے تحت پنجاب تبادلے کردیئے گئے۔ جمعہ کو پنجاب کے 22 افسران کے تبادلے کیے گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سندھ زون Iکے ڈائریکٹر عامر فاروقی نے اعلیٰ افسران کو مراسلہ تحریر کیا ہے کہ روٹیشن پالیسی کے تحت گریڈ 17کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جن میں محمد انور (جیل کسٹڈی میں)، سعید احمد میمن، لبنیٰ ٹوانہ، سراج الدین پنہور، عبدالرؤف شیخ اور ذاکر حسین خان شامل ہیں جبکہ گریڈ 16کے انسپکٹر عدنان علی جیسبانی (2020ء سے ایکس پاکستان رخصت پر)، مزمل احمد جتوئی، نبیل محبوب، حفیظ اللہ خان، شعیب ہاشمی اور عثمان جاوید (کنٹریکٹ پر) شامل ہیں، ان کے تبادلے پنجاب زون کردیئے گئے ہیں۔ لہٰذا ان افسران کا متبادل بھی پنجاب زون سے ہی بھیجے جائیں کیونکہ مذکورہ افسران پیچیدہ اور ہائی پروفائل کیسز پر تفتیش کررہے ہیں۔ مراسلے کے ساتھ ان افسران کی سندھ میں تعیناتی کی مدت بھی منسلک کی گئی ہے۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر سندھ زون عامر فاروقی نے ”جنگ“ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ افسران 17 سے 22 برس سے سندھ ہی میں تعینات ہیں اور مذکورہ فہرست ہیڈکوارٹر سے موصول ہوئی ہے جس پر عمل کرنا ضروری ہے۔ مگر ان کی جگہ پنجاب سے ہی قابل افسران سندھ بھیجے جائیں۔ واضح رہے کہ جمعہ کوبھی پنجاب کے 22 اعلیٰ افسران کے بین الصوبائی تبادلے کیے گئے تھے جس میں دو ایڈیشنل ڈائریکٹر، 16 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور 4 انسپکٹرز شامل تھے۔

تازہ ترین