• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا بغیر پروٹوکول اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ، گاڑی خود چلائی

وزیراعظم کا بغیر پروٹوکول اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ، گاڑی خود چلائی


اسلام آباد(اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے ا سلام آباد میں بغیر سکیورٹی اور پروٹوکول کے مختلف مقامات کا اچانک دورہ کرکے وفاقی دارالحکومت میں کاروباری سرگرمیوں‘ترقیاتی کاموں اور کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیاوزیر اعظم نے ریڑھی بانوں اور ٹھیلے والوں سے ملاقات کرکے انکے حالات دریافت کیے،شہریوں نے وزیراعظم کو اچانک اپنے درمیان پاکر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔

اتوار وزیراعظم عمران خان نے بغیر پروٹوکول گاڑی خود ڈرائیور کرکے جی الیون مرکز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ریڑھی اور ٹھیلے لگانے والوں سے انکے حالات معلوم کیے۔

ٹھیلے والوں نے احساس پروگرام کے تحت جگہ فراہم کرنے پر عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے عام مزدور اور دیہاڑی دار طبقے کا احساس کیا، ٹھیلے کیلئے جگہ فراہم کرنے پر حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی تاکید کی اور کہا کہ سب ماسک کا استعمال لازمی کریں اور کاروبار کیساتھ ساتھ خود کو اس وبا سے بھی بچائیں‘وزیراعظم نے اشیاءضروریہ کی قیمتوں کا بھی جائزہ لی۔ 

شہریوں نے وزیراعظم کو اچانک اپنے درمیان پاکر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا، وزیراعظم خود گاڑی ڈرائیو کرتے اور عام شہری کی طرح راستے میں سگنلز پر رکتے ہوئے آئی نائن بھی گئے۔

جہاں انہوں نے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا بھی معائنہ کیا، وزیراعظم نے زیر تعمیر کرکٹ گراؤنڈ ، نالوں کی پختگی کے کام، شجر کاری اور روڈ کارپیٹنگ کا بھی معائنہ کیا، چیئر مین سی ڈی اے عامر احمد علی اور سینیٹر فیصل جاوید بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

تازہ ترین