اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان میں کورونا وائرس ازخود نوٹس کیس کی سماعت پانچ مئی کو ہوگی اس حوالے سے اٹارنی جنرل اور سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کردیا گیا ۔چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ 5 مئی کو ازخود نوٹس کیس سماعت کریگا۔ اس حوالے سے عدالت نے اٹارنی جنرل اور سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ جبکہ چیئرمین این ڈی ایم اے، سیکرٹری صحت کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں،سپریم کورٹ نے چاروں صوبائی حکومتوں کو بھی نوٹس جاری کردیا ہے۔