• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی‘ 18گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 18ملزمان کو گرفتار جبکہ کرایہ داری آرڈیننس‘ غیرقانونی مقیم افراد اور شاپ اینڈ سکیورٹی کی خلاف ورزی پر 13مقدمات درج کر لئے گئے۔ پولیس نے گرفتار افراد سے2060گرام چرس‘ 30لٹر کھلی شراب‘ 3پستول تیس بور معہ 14روند‘ سامان آتش بازی برآمد کر لیا جبکہ کرکٹ میچ پر جوا کھیلنے کے الزام میں 4افرادکو گرفتار کر کے دائو پر لگی رقم 10ہزار 420روپے‘ تین موبائل اور آلات قمار بازی برآمد کر لئے۔ غیرقانونی مقیم افغان باشندوں‘ کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی پر افتخار‘ ظفر‘ مشتاق‘ عبدالمالک‘ کامران‘ خوشحال خان‘ امان اللہ‘ ضیاء اللہ اور عصمت کو گرفتار کرلیا۔ شاپ اینڈ سکیورٹی آرڈیننس کی خلاف ورزی پر دکانداروں وقاص، ندیم، غلام نبی اور معین کیخلاف مقدمات درج کر لئے۔  
تازہ ترین