اسلام آباد ( نیٹ نیوز) این اے 249 کا انتخابی ریکارڈ فوج کی نگرانی میں رکھوانے کی لیگی امیدوار مفتاح اسماعیل کی درخواست پر فواد چوہدری بھی میدان میں آگئے۔اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ آصف زرداری نے مسلم لیگ ن کو فوج یاد کرادی۔ مفتاح اسماعیل کہ رہے ہیں ریکارڈ فوج کی نگرانی میں رکھا جائے۔ اسی لئے کہتے ہیں کہ سوچ کر بولو اور بولنے سے پہلے سو بار تولو، اداروں کا احترام ضروری اس لئے بھی ہے کہ اداروں کے بغیر نظام قائم نہیں رہا کرتے اور ملکوں کو اداروں کی ضرورت ہوتی ہے۔