• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں ایک ماہ کے دوران 76 ناجائز منافع خور گرفتار،79 کیخلاف مقدمات

ملتان (سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے ماہ اپریل میں ناجائز منافع خوروں اور گرانفروشوں کے خلاف پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کا ڈیٹا جاری کر دیا،جس کے مطابق ماہ اپریل میں76 ناجائز منافع خوروں کو گرفتار کیا گیا جبکہ79کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے۔پرائس مجسٹریٹس نے ضلع ملتان میں گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے پر 32 دکانوں اور گوداموں کو سیل کیا۔ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف4 اور ملاوٹ مافیا کے خلاف3 کاروائیاں کی گئیں۔ ایک ماہ میں5503 دکانوں پر پرائس چیکنگ کی گئی جن میں2151 دکاندار گرانفروشی میں ملوث پائے گئے۔ اپریل کے دوران گرانفروشوں پر مجموعی طور 69لاکھ 91 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔
تازہ ترین