پشاور( ٗوقائع نگار) پشاور میں چکن ،سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں کنٹرول نہ ہو سکیں متعلقہ انتظامیہ قیمتیں کنٹرول کرنے میں بری طرح نا کام ہو چکی ہے پھلوں اور سبزیوں کے بڑھتے نرخوں سے شہری عاجز آگئے رمضان المبارک میں پھلوں ‘ سبزیوں اورچکن کی قیمتوں میں اضافہ نے عوام کو پریشانی سے دو چار کر دیا چکن کی قیمت ایک بار پھر دس روپے اضافہ کیساتھ فی کلو 261روپے تک پہنچ چکا ہے جبکہ فی درجن کیلا 200 روپے سے تجاوز کر گیا سیب 150 سے لیکر 300 ‘ امرود 250 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے تاہم اسٹابری کا سرکاری نرخ 220 روپے فی کلو مقرر ہے لیکن سٹابری 250 روپے سے کم کہیں بھی دستیاب نہیںاسی طرح آلو کا سرکاری ریٹ 30 روپے جبکہ مارکیٹ ریٹ 40 روپے میں فی کلو فروخت ہو رہا ہے اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر شہریوں نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ریلیف فراہم کرنیکا مطالبہ کیا ہے