• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پا کستان کی خوبرو، معروف اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنے گھر کے نئے ممبر کی ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے.

جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر کیے جانے والا بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’یاریاں‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی منجھی ہوئی اداکار عائزہ خان کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ایک خوبصورت سے طوطے کو دیکھا جا سکتا ہے۔

عائزہ خان کی جانب سے اپنی اس پوسٹ پر اس طوطے کو بطور گھر کا نیا ممبر متعارف کروایا گیا ہے۔

عائزہ خان نے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’وہ اپنے مداحوں سے اپنے گھر کے نئے ممبر کو ملوا رہی ہیں جس کا نام ’مینو‘ ہے۔‘

ڈرامے میں ادا کیے گئے اپنے ایک کردار کے نام پر ر کھے گئے اس نام سے متعلق عائزہ خان کا کہنا ہے کہ ’اُن کا ڈرامہ ختم ہو جائے گا مگر اُن کا یہ طوطا ہمیشہ اُن کے دل کے قریب رہے گا۔‘


عائزہ خان کی اس پوسٹ پر تا حال ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں جس پر اُن کے مداحوں کی جانب سے ’مینو ‘ نامی طوطے اور عائزہ خان سے خوب محبت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین