وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ نےسینیئر افسران کے ساتھ تحقیر آمیز رویہ اپنایا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور بیوروکریسی دونوں اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے قابل احترام ہیں، باہمی احترام قائم رکھنا دونوں فریقین کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بیوروکریسی کا کام حکومتی پالیسیوں پر عملدرآمد کے ذریعے عوام کو ریلیف دینا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمل میں کوتاہی پر دونوں فریقین عوام کو جوابدہ ہیں۔