• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد کورونا کیلئے آئی ایم ایف سے فوری فنڈز کی ضرورت نہیں، سیکریٹری خزانہ


سیکریٹری خزانہ کامران افضل کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہیں، انسداد کورونا کے لیے آئی ایم ایف سے فوری فنڈز کی ضرورت نہیں ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی بات چیت میں سیکریٹری خزانہ کامران افضل کا کہنا تھا کہ بجٹ جون کے دوسرے ہفتے میں پیش ہوگا، بجٹ اسٹریٹیجی پیپر میں تبدیلیاں ہوسکتی ہیں۔

انھوں نے کہا کورونا کی وجہ سے معاشی حکمت عملی متاثر ہوتی ہے، بجٹ اسٹریٹیجی پر پارلیمنٹ، صنعت کار اور تاجروں سے مشاورت کریں گے۔

سیکریٹری خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ قرض پروگرام میں تبدیلیوں کی گنجائش ہے، آئی ایم ایف کو کورونا کے دوران معاشی حقیقت سے آگاہ کریں گے۔

کامران افضل نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہیں، انسداد کورونا کے لیے آئی ایم ایف سے فوری فنڈز کی ضرورت نہیں ہے۔ 

انھوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال آئی ایم ایف نے انسداد کورونا کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالر دیے تھے۔

تازہ ترین