• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد میں بااثر افراد کا ایک شخص پر تشدد


فیصل آباد میں بااثر افراد نے ایک شخص پر تشددکیا، جس کی ویڈیو بھی بنائی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ شخص کا بھائی زمیندار کے گھر بھینسوں کی دیکھ بھال پر مامور تھا اور کم تنخواہ کے باعث ملازمت چھوڑ گیا تھا۔

تشدد کروانے والے زمیندار کا الزام ہے کہ متاثرہ شخص کے بھائی نے مختلف اوقات میں چار لاکھ روپے ادھار لیے تھے۔

پولیس نے تشدد کی ویڈیو سامنے آنے پر زمیندار سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مرکزی ملزم سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، جبکہ دو کی تلاش جاری ہے۔

تازہ ترین