• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

GSP پلس معاہدے کا توہین رسالت قوانین سے کوئی تعلق نہیں، ختم نبوتﷺ قانون پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، یورپی یونین کے تحفظات دور کریں گے، عمران خان

 ختم نبوتﷺ قانون پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، عمران خان


اسلام آباد (ٹی وی رپورٹ‘ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے متعلق اجلاس میں یورپی یونین کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کرلیا گیاجبکہ عمران خان نے واضح کیاہے کہ ختم نبوت کے قانون پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں یورپی یونین کی قرار داد میں اٹھائے گئے نکات سے متعلق مشاورت کی گئی اور اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ بھی دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس ختم ہونے سے پاکستان کو تین ارب ڈالر سالانہ کا نقصان ہوسکتا ہے‘ یورپی یونین سے انسانی آزادیوں کے حقوق، جبری گمشدگیوں کے خاتمے سے متعلق بات ہوئی تھی۔پورپی یونین سے اقلیتوں کے تحفظ اور خواتین کے حقوق سمیت 8 معاہدوں پر بات ہوئی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کی رائے تھی کہ جی ایس پی پلس معاہدے کا توہین رسالت قوانین سے کوئی تعلق نہیں۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں جبری گمشدگی، صحافیوں کے تحفظ اور آزادی اظہار کے قوانین جلد پارلیمنٹ میں لانے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ قانون ساز کمیٹی سے منظوری لے کر جلد مسودے اسمبلی میں پیش کیے جائیں گے۔

تازہ ترین