• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اینکر اور ٹی وی اداکارہ کنوپریا بھی کورونا کے باعث چل بسیں

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے ۔ حال ہی میں اداکار للت بہل اور بکرم جیت کنورپال کی کورونا وائرس سے موت کی خبر سامنے آئی تھی اور اب انٹرٹینمنٹ اور میڈیا دنیا کیلئے ایک اور نقصان کی خبر سامنے آئی ہے ۔ برہم کماری کی سابق مشہور اینکر ٹی وی اداکارہ کنوپریا کی موت کی خبر نے سبھی کو حیران کردیا ہے ۔کنوپریا کی موت کی وجہ کورونا وائرس بتائی جارہی ہے ۔ دراصل حال ہی میں اداکارہ کورونا وائرس سے متاثر پائی گئی تھیں ، جس کے بعد اب ان کے موت کی خبر سامنے آئی ہے ۔برہم کماری سسٹر شیوانی کی جانب سےسوشل میڈیا پر کنوپریا کی موت کی اطلاع شیئر کی ہے ۔ انہوں نے کنوپریا کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا کی وجہ سے اداکارہ کی موت واقع ہوگئی ہے ۔سسٹر شیوانی نے کنوپریا کی موت کی خبر دیتے ہوئے لکھا کہ اوم شانتی اینجلس ، کل رات ایک بہت ہی خوبصورت پری بھگوان کی منتخب کی ہوئی سب کی لاڈلی کنوپریا کی موت ہوگئی ۔ کنوپریا ایک خالص روح ، دیکھ بھال کرنے والی ، سخی اور بے لوث جذبات کی مالکن تھیں ۔ وہ ایک عظیم مقصد کیلئے جیتی تھیں ۔ ایک خوبصورت دنیا بنانے کیلئے ۔

تازہ ترین