• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناموس رسالتؐ ، عمران خان کی عالمی لیڈروں نےحمایت کی،طاہراشرفی

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وزیراعظم کےنمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ طاہرمحمود اشرفی نےکہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اسی ہفتے سعودی عرب جائیں گے،ولی عہدمحمد بن سلمان اور سعودی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ دونوںممالک میں معاہدوں پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔ گزشتہ روز اسلام آ باد میں پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے آج او آئی سی کے سفیروں سے ملاقات کی جس میں ناموس رسالتؐ کے حوالے سے تجاویز پر غورکیا گیا،اسلام کو دہشت گردی وفرقہ واریت سے جوڑنا بہت بڑ اظلم ہےاس وقت سب سے بڑا مسئلہ اسلام کی تشریح کے حوالے سے ہے۔وزیراعظم نے او آئی کے سفیروں کو امت مسلمہ کومتحد کرنے کی ضرورت پرزور دیاہے،سفیروں نے تعاون کی یقین دہانی کرائی، جب کہ ناموس رسالتؐ کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کے موقف کی عالمی لیڈروں نے حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین پارلیمنٹ کی قرار داد حقائق کے منا فی ہے۔
تازہ ترین