• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیلوں کی صورتحال، رپورٹ پنجاب اسمبلی میں پیش

لاہور کی ڈسٹرکٹ اور سینٹرل جیل کوٹ لکھپت کی توسیع اور صورت حال سے متعلق رپورٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کر دی گئی۔

لاہور کی دونوں جیلوں میں قیدیوں کی گنجائش اور علاج معالجے کی رپورٹ اسمبلی میں پیش کی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کی گنجائش 2 ہزار ہے جبکہ قید 32 سو ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سینٹرل جیل میں گنجائش 2 ہزار 350 قیدیوں کی ہے لیکن 3693 قیدی ہیں۔


رپورٹ کے مطابق ڈسڑکٹ جیل میں مالی سال 18-2017ء میں قیدیوں کے علاج پر 21 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔

پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سینٹرل جیل لاہور میں قیدیوں کے علاج پر 38 لاکھ 63 ہزار 478 روپے خرچ کیئے گئے۔

تازہ ترین