• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق نیول چیف ایڈمرل کرامت رحمان نیازی انتقال کرگئے

پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل کرامت رحمان نیازی اسلام آباد میں انتقال کرگئے۔

پاک بحریہ کے سابق سربراہ نے 1956 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا، بعد ازاں وہ 1979 سے 1983 تک پاک بحریہ کے سربراہ رہے، کرامت رحمان نیازی پاک بحریہ کے آٹھویں سربراہ ہیں۔

 وہ 1964ء میں پاکستان کی پہلی آبدوز ’غازی‘ کے کمانڈر بنے، انہوں نے  1965ء اور 1971ء کی جنگوں میں حصہ لیااور نشان امتیاز(ملٹری)، ستارہ جرات( ملٹری) اور ہلال امتیاز(ملٹری) کے اعزازات حاصل کیے۔

22 مارچ 1979ء کو پاکستان بحریہ کے چیف آف اسٹاف بنے اور 23مارچ1983ء تک اس عہدے پر فائز رہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق نیول چیف ایڈمرل کرامت رحمان نیازی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائےاورسوگوارخاندان کوصبرجمیل عطا فرمائے۔

تازہ ترین