• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم عمران خان کل فیصل آباد کا ایک روزہ دورہ کریں گے، جہاں وہ مختلف منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان واسا فیصل آباد کے 4 ارب روپے کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کو دورہ فیصل آباد کے دوران صنعتوں کی صورتِ حال پر بریفنگ دی جائے گی۔


ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِاعظم عمران خان سے اس دورے کے دوران فیصل آباد کے ارکانِ اسمبلی بھی ملاقات کریں گے۔

تازہ ترین