• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موت کے رقص میں جاری رنگا رنگ کرکٹ میلہ آئی پی ایل ملتوی

آئی پی ایل ملتوی 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورونا کی تشویش ناک صورتحال، کئی کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے موت کے رقص میں جاری رنگارنگ کرکٹ میلہ انڈین پریمیئرلیگ کو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا۔ نئی تاریخوں اور مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ایک ہفتہ قبل بھارتی بورڈ نے آٹھ ٹیموں کو یقین دلایا تھا کہ ببل مکمل محفوظ ہے۔ لیگ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ کی گورننگ کونسل اور بھارتی کرکٹ بورڈ نے ہنگامی اجلاس میں فوری طور پر آئی پی ایل2021 سیزن کو ملتوی کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا ہے، کھلاڑیوں، سپورٹ اسٹاف اور دیگر افراد کی صحت پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے ۔ یہ فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی صحت اور حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہےآئی پی ایل انتظامیہ نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ تمام کھلاڑیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے گا۔ بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل کھیلنے والے متعدد کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔ پیرکو کول کتہ نائٹ رائیڈرز کے2 کھلاڑیوں اور چنئی سپر کنگز کے سپورٹنگ اسٹاف میں موجود 3ارکان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے، جس کی وجہ سےمیچ نہ ہو سکا تھا، منگل کوسن رائزر کے کھلاڑی ساہاکا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا۔

تازہ ترین