• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنے چوری کئے گئے ووٹ واپس لینگے، مریم نواز کا الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل

لاہور (نیوز ایجنسیاں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اپنے چوری کیے گئے ووٹ واپس لینگے، دھاندلی دوبارہ گنتی میں پکڑی جائے یا اسکے بعد کے اقدامات میں، مگر پکڑی تو جائے گی کیونکہ دھاندلی تو ہوئی ہے اور زیادہ دیر تک چھپی نہیں رہے گی۔ اپنے ٹویٹ میں مریم نواز نے کہاکہ جب تک این اے 249کے عوام کا حق ان کو واپس نہیں مل جاتا، ہم جانے نہیں دیں گے یہ عوام کے ووٹ کی عزت کا سوال ہے کوئی مذاق نہیں ہے۔

تازہ ترین