• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے متاثرہ امریکی معیشت رواں برس 7فیصد بڑھ جائیگی

واشنگٹن(اے ایف پی)کورونا سے متاثرہونے والی امریکی معیشت میں رواں برس 7 فیصد اضافہ ہوجائے گا۔سالانہ ہائوسنگ اور فنانس کانفرنس میں خواتین سے گفتگو میں ولیم جان نے کہا میں یہ دیکھ رہا ہوں معیشت درست سمت میں جارہی ہے اور اسے پوری طرح سے سنبھلنے میں اب بھی وقت لگ سکتا ہے۔انہوں نے فیڈز کی پالیسیوں جن میں شرح سود کو صفر کے قریب کیا جانا شامل ہے کو کریڈٹ دیا کہ اس سے معیشت پر مثبت اثرات پڑے،ان اقدامات سے امریکیوں کو گھر اور اہم سامان کی خریداری کیلئے بااختیار بنا دیاگیا۔فیڈز نیویارک برانچ کے صدر جان ولیم نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی معیشت کو تاحال سنبھلنے اور دوبارہ اپنے مقام تک پہنچنے میں کئی ماہ کا عرصہ درکار ہے،اعلی فیڈرل ریزرو عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ اس کا تیز ترین تناسب 1980 سے پہلے کا ریکارڈ کیا گیا ہے۔جان ولیم نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ اصل جی ڈی پی میں رواں برس 7 فیصد کا اضافہ ہوسکتا ہے،انہوں نے کٹھن مرحلے سے گزرنے والی معیشت میں ہونےوالی اس پیشرفت کا خیر مقدم کیا ہے۔ولیم نے یہ بھی کہا کہ ہماری معیشت میں مارچ کے دوران 9 لاکھ نوکریوں کا بھی اضافہ ہوا ۔

تازہ ترین