• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم خاتون اول کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرینگے

اسلام آباد (فاروق اقدس) وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، اطلاعات و نشریات کے وفاقی وزیر فواد چوہدری، وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی اور ماحول سے متعلق ملک امین اسلم بھی ان کے وفد میں شامل ہوں گے۔ جبکہ خاتون اول بشریٰ بی بی بھی وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب جائیں گی گوکہ وہ سرکاری وفد کا حصہ نہیں ہوں گی تاہم 27 ویں شب عمرے کی سعادت کے موقعہ پر وہ وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد اپنے اولین غیر ملکی دورے کیلئے بھی سعودی عرب کا ہی انتخاب کیا تھا اور وزیراعظم کے غیرملکی دوروں میں سعودی عرب ہی وہ ملک ہے جہاں انہوں نے سب سے زیادہ دورے کئے۔ دوسری طرف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بھی وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں اور وزیراعظم ان کو خوش آمدید کہنے اور ان کا پرتپاک استقبال کرنے کیلئے خود ایئر پورٹ پر گئے تھے۔

تازہ ترین