• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابی اصلاحات کیلئے کسی ادارے سے پرپوزل لئے جاسکتے ہیں، تجزیہ کار


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال انتخابی اصلاحات کا معاملہ، کیا فواد چوہدری کا اپوزیشن پر الزام درست ہے؟کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ منیب فاروق نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کیلئے کسی ادارے سے پروپوزل لیے جاسکتے ہیں لیکن قانون سازی پارلیمنٹ نے کرنی ہے ،ن لیگ نے اٹھارہویں ترمیم کے وقت بھی یہ حرکت کی تھی کہ ججوں کی تقرری کیلئے قانون سازی سے متعلق سپریم کورٹ کے جج صاحبان سے پوچھ لیا جائے۔ ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ یہ جب چاہتے ہیں کٹھ پتلی اور سازشی جیسے الزامات لگادیتے ہیں،ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں مسترد کردی ہیں۔حسن نثار نے کہا کہ آج صبح تک انتخابی اصلاحات سے دلچسپی تھی اب یہ ساری ایکسرسائز فضول لگتی ہے، ہمارے جیسے ملکوں میں وزیراعظم کے بعد اہم ترین آدمی وزیرخزانہ ہوتا ہے، ہمارے وزیرخزانہ کہتے ہیں آئندہ چار برسوں میں جی ڈی پی گروتھ 5فیصد تک نہ لے جاسکے تو ملک کا اللہ ہی حافظ ہے، یاد رکھیں ملک ہوگا تو انتخابات ہوں گے،ہمارا اقتصادی نظام نہ سرمایہ دارانہ نہ غیرسرمایہ دارانہ ہے، یہ اقتصادی نظام بہت بڑا فراڈ ہے۔

تازہ ترین