• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قمبرانی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) قمبرانی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا پولیس کے مطابق قمبرانی روڈ کے علاقے کلی بادیزئی کا رہائشی نوجوان مہر اللہ گزشتہ روز گھر سے بازار جا رہا تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار اس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال پہنچائی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔
تازہ ترین