مالی میں خاتون کے ہاں بیک وقت 9 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
مالی کی وزیر صحت کے مطابق 25 سال کی ماں اور تمام 9 بچےصحت مند ہیں، خاتون کی5 بچیوں اور4 بچوں کی پیدائش مراکش کےاسپتال میں ہوئی۔
پیدائش سےقبل الٹراساونڈ میں 7 بچوں کی نشاندہی ہوئی تھی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ عام طور پر بیک وقت 9 بچوں کی پیدائش میں متعدد پیچیدگیوں کے باعث یہ عمل مشکل ہوجاتا ہے لیکن 25 سالہ خاتون کے ہاں ایسی کوئی پریشانی سامنے نہیں آئی۔