• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی اداکارہ صبور علی نے اداکار علی انصاری سے منگنی کی پُروقار تقریب کی ویڈیو مداحوں کیلئے شیئر کردی۔


صبور نے منگنی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری بات پکی کی تقریب کی کچھ جھلکیاں ہیں جو آپ سب کے ساتھ شیئر کررہی ہوں، میری خوشیاں، کچھ اچھی رسمیں اور میری خوبصورت نئی فیملی۔


انہوں نے منگنی پر نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں اور محبتیں بکھیرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ سب پیغامات ان کیلئے بہت معنی رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ یکم مئی کو علی انصاری اور صبور علی نے منگنی کی تھی، منگنی کا اعلان دونوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔

اس کے بعد ایک پوسٹ میں علی انصاری نے اہلیہ کیلئے جذباتی پیغام بھی شیئر کیا تھا۔

صبور منگنی کی تقریب میں مرحومہ والدہ کو یاد کرتی رہیں جبکہ علی انصاری تقریب کے کسی بھی لمحے میں اپنے مرحوم والد کو نہیں بھولے۔


یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ صبور کی بہن سجل علی نے بھی شوبز انڈسٹری سے ہی گزشتہ برس اپنا جیون ساتھی چُنا تھا اب اُن کی بہن نے بھی شوبز انڈسٹری سے وابستہ علی انصاری سے شادی کا ارادہ کیا ہے۔

رواں برس ماہِ فروری میں علی انصاری کی بہن مریم انصاری سابق کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

تازہ ترین