• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طاہر اشرفی سعودی عرب روانہ، وزیراعظم 7 مئی کو جائیں گے

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی بین المذاہب ہم آہنگی طاہراشرفی سعودی عرب روانہ ہوگئے ، وزیراعظم 7 مئی کو سعودی عرب جائیں گے۔

حافظ طاہر اشرفی نے سعودی عرب روانگی سے قبل ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم 7 مئی کو سعودی عرب کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے، عمران خان کو دورے کی دعوت سعودی عرب کے ولی عہد نے  دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم اوآئی سی کےسیکرٹری جنرل،آئمہ حرمین شریفین سے ملاقاتیں کریں گے۔


وزیراعظم اپنے دورۂ سعودی عرب میں سعودی عرب کی مذہبی وسیاسی قیادت اور پاکستانیوں سے ملاقات کریں گے۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ حکومت کا وژن ہےکہ تجارت، معیشت ، سیاحت وثقافت میں تعاون بڑھایا جائے، پاکستان سعودی عرب کا امن، سلامتی و استحکام، دفاع ایک ہے، ارض حرمین شریفین کے امن وسلامتی پرکوئی سمجھوتا ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم امت مسلمہ کا متفقہ فورم ہے، سعودی عرب کے پاس اس وقت قیادت ہے، اسلامی تعاون تنظیم کو مزید مضبوط اور مؤثر بنانے کیلئے ہرممکن تعاون کو تیار ہیں۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان نے کبھی اسلامی تعاون تنظیم کے متبادل کسی بھی فورم حمایت نہیں کی، پاکستان نے ہمیشہ سعودی عرب پر ہونے والے حوثی باغیوں کے حملوں کی مذمت کی۔

تازہ ترین