• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی اداکار بھی پاکستانی ٹرک آرٹ کے دیوانے

پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رض احمد کو پاکستانی ٹرک آرٹ بھا گیا جو انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا۔

انہوں نے پاکستانی آرٹسٹ کا بنایا گیا ٹرک آرٹ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے پاکستان کے ٹرک آرٹ کی تعریف کی۔

رض احمد کی جانب شیئر کیا جانے والو ٹرک آرٹ پاکستانی ٹرک آرٹسٹ حیدر علی نے امریکا میں پولیس کے ہاتھوں ہلاک سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے بنایا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 25 مئی کو منیسوٹا میں ایک امریکی پولیس اہلکار کے تشدد سے سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے خلاف پوری دُنیا میں تحریک چلائی گئی جس میں ہر ایک شخص سیاہ امریکیوں کے حق میں اپنی آواز بلند کرتا نظر آیا۔

ایسے میں پاکستان کے ایک ٹرک آرٹسٹ حیدر علی نےاپنی شاندار فنی صلاحیتوں سے جارج فلائیڈ کو خراج عقیدت پیش کیا تھا۔

کراچی میں مقیم ٹرک آرٹسٹ حیدر علی نے سیاہ فاموں کےحق میں اپنی آواز بلند کرنے کے لیے اس نے اپنی گھر کی دیواروں پر روایتی ٹرک آرٹ کے انداز میں جارج فلائیڈ کی پینٹنگز بنائی تھیں۔


 تقریباً ایک برس گزر جانے کے بعد اب ان پینٹنگز کو رض احمد نے سراہا ہے۔

تازہ ترین